اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کو سمری ارسال

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہورنیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس 10 جون کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز ہے، بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی سمری بھجوا دی گئی۔

گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پبلک سیکٹر ڈوپلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے