اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہائبرڈ سولر سسٹمز کی بڑھتی پیداوار، بجلی کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں ہائبرڈ اور آف گرڈ سولر سسٹمز کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ان سسٹمز سے پیدا ہونے والی بجلی کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائبرڈ پالیسی کے تحت سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر خصوصی سٹڈی کی جائے گی تاکہ قومی سطح پر بجلی کی پیداوار اور کھپت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے، اس سلسلے میں لیسکو، فیسکو اور آئیسکو میں گزشتہ تین برس کے دوران سولر سسٹمز سے ہونے والی بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آف گرڈ اور ہائبرڈ سولر سسٹمز کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث قومی گرڈ سے بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، ہائبرڈ سسٹمز استعمال کرنے والے صارفین براہِ راست ڈسکوز کے نیٹ ورک سے منسلک نہیں ہوتے، اس لئے ان کی پیداوار اور استعمال کے اعداد و شمار الگ سے جمع کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ہائبرڈ سسٹمز سے مجموعی بجلی کی پیداوار، قومی گرڈ پر اس کے اثرات اور مستقبل کی توانائی پالیسی کے حوالے سے جامع مطالعہ کیا جائے گا، بڑھتی ہوئی پیداوار اور صارفین کے رجحان میں اضافے کے باعث متعلقہ اداروں  نے باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلیوں اور اس کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے بعد متعدد صارفین نے ہائبرڈ سولر سسٹمز کی تنصیب کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں آف گرڈ بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے