اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے سلسلے میں لاہور ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے ۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 2 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 9 انسپکٹرز اور ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 5 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔

شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے قذافی سٹیڈیم تک آسان رسائی یقینی بنانے کی غرض سے 4 پارکنگ سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں، جہاں سے شائقین بآسانی سٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔

سی ٹی او لاہور مزید کہنا تھا کہ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی اور میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا،البتہ ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چند منٹ کے لیے متعلقہ روڈز پر ٹریفک روکی جا سکتی ہے۔

 سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ ٹیموں کی موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز فوری طور پر ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے