اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کےخلاف ہماری اچھی تیاری، امید ہے بابر بہترین فارم کریں گے: شاہین آفریدی

29 May 2026
29 May 2026

(لاہورنیوز) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کےخلاف ہماری اچھی تیاری ہے، امید ہے بابر اعظم بہترین فارم کریں گے۔

 

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ٹریننگ کافی اچھی رہی ہر کھلاڑی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہماری اچھی تیاری ہے، بابراعظم کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی ہے، امید ہے وہ اِسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے۔

قومی ون ڈے کرکٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مستقبل کے لیے اہم ہے، رضوان اگر سیریز میں نہیں تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا کیریئر ختم ہو گیا۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہےنوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پچ کی کنڈیشن دیکھ کربولنگ اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے