اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

برساتی پانی کی نکاسی کیلئے نگرانی اور مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، مریم نواز

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لئے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی پنجاب نے برساتی نالوں اور ڈرین کی مسلسل مانیٹرنگ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دیا، علاوہ ازیں انہوں  نے شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

مریم نواز  نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اربن ایریاز میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے، انہوں نے بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارشوں کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پر ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات بہتر بنانے، خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے عوامی رہنمائی اور رابطہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

مریم نواز  نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو چھت گرنے کے خطرات سے متعلق الرٹس جاری کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں جبکہ صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے