اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوڈ سیفٹی اور پرائس کنٹرول انفورسمنٹ کا بڑا کریک ڈاؤن جاری۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ دو روز کے دوران صوبہ بھر میں 77 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافے اور اوورچارجنگ پر مجموعی طور پر 219 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 9 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے واضح کیا کہ گرانفروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، صوبے میں چکن کی قیمتوں میں 53 مقامات پر خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر 4 گرانفروش گرفتار کیے گئے جبکہ قانون شکنی پر 2 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

اسی طرح روٹی کی مقررہ قیمت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں 10 ہزار 611 انسپکشنز کی گئیں اور خلاف ورزی پر 43 افراد کو حراست میں لیا گیا، حکام کے مطابق دالوں، چینی، چکن اور دیگر اشیائے خورونوش کی اوورچارجنگ پر بھی متعدد گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور کئی افراد کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے