اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد گرفتار

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال 12 ہزار 679 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف اضلاع میں گرفتار ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 12 ہزار 278 مقدمات درج کیے گئے، کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 773 کلو 98 گرام ہیروئین، 158 کلو 65 گرام افیون اور 6514 کلو 418 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس  نے بتایا کہ  ایک لاکھ 90 ہزار 566 لیٹر شراب اور 27 ہزار 309 لیٹر بھنگ بھی قبضے میں لی گئی، اعداد و شمار کے مطابق لاہور ریجن سے 1297، شیخوپورہ سے 577، گوجرانوالہ سے 1688، گجرات سے 1067 اور راولپنڈی ریجن سے 786 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔

اسی طرح سرگودھا ریجن سے 498، فیصل آباد سے 2674، ملتان سے 1530، ساہیوال سے 736، ڈی جی خان سے 832 اور بہاولپور ریجن سے 994 منشیات فروش قانون کی گرفت میں آئے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے