اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور اطاعتِ الٰہی کا پیغام ہے، ملک محمد احمد خاں

27 May 2026
27 May 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور اطاعتِ الٰہی کا پیغام ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں  نے کہا کہ اعلیٰ مقصد کے حصول کیلئے اپنی خواہشات اور مفادات کو قربان کرنا سنتِ ابراہیمی ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک بہتر اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، عید کی خوشیوں میں مستحق اور نادار افراد کو شریک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ملک محمد احمد خاں  نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، برداشت اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، پوری قوم اپنے شہداء، افواجِ پاکستان اور وطنِ عزیز کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں  نے شہریوں پر زور دیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، نظم و ضبط اور شہری ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کریں تاکہ معاشرے میں مثبت اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی  نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔

آخر میں انہوں  نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور قوم کو باہمی محبت، اتحاد اور بھائی چارے کی دولت سے مالامال کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے