اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز شریف کی عیدالاضحی پر امت مسلمہ کو مبارکباد، جوانوں کو خراجِ تحسین

27 May 2026
27 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربانی، ایثار، محبت اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کا پیغام دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرنے والے ہر مسلمان قابلِ احترام ہیں، عیدالاضحی ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنی خواہشات قربان کرنے اور نادار طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔

مریم نواز شریف نے عید کے موقع پر ملک کی سرحدوں پر تعینات افواجِ پاکستان کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں  نے یومِ عید پر صفائی آپریشن اور دیگر عوامی خدمات انجام دینے والے افسران اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور انہیں شاباش دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والی کمسن طالبات سمیت تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور عالمی برادری سے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے