اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دفاع وطن کا ایٹمی مشن سرانجام دینے والی ٹیم کو سلام پیش کرتی ہوں: مریم نواز

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

یوم تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، یوم تکبیر کے موقع پر ہر پاکستانی سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دفاع وطن کا ایٹمی مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے محمد نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ 10 مئی ہو یا 28 مئی، پاکستانی قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں اتحاد ویکجہتی، محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے