اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 28 سال مکمل، یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) 28 مئی 1998 ء کو پاکستان کی جانب سے کئے گئے جوہری تجربات کی یاد میں آج 28 واں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور اپنے دفاعی ہتھیاروں میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا، پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی قیادت میں پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم  نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کئے۔

ان تجربات نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے قوم کے عزم کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یہ تاریخی بیان اس سنگ میل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ وہ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن ملک کو ایٹمی طاقت بنائیں گے۔

بیرونی دباؤ کے باوجود  اس وقت کے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بھارت کے جوہری تجربات کے جواب میں پاکستانی جوہری تجربات کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا اور اس طرح خطے میں تذویراتی طاقت کا توازن بحال کیا۔

صدر، وزیراعظم  نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کو قومی غیرت، دفاع اور امن کی علامت قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے