اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

عید کے دوسرے روز آج بھی دعوتیں، بیٹھکیں، کھابے، ہلا گلہ اور سیرو تفریح چلتی رہے گی۔

کل کے میزبان آج مہمان بن کر دعوت اڑائیں گے، خواتین کچن کی ذمے داریاں سنبھالیں گی، گھروں میں بریانی، تکہ، بوٹی، سیخ کباب، ہنٹر بیف، مٹن سجی، قورمہ، کڑاھی، کوفتے سمیت روایتی اور غیر روایتی پکوان بنا کر مہمانوں سے تعریفیں سمیٹی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز فرزندانِ توحید کی بڑی تعداد  نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی، قربانی سے فارغ ہو کر شہری اپنے عزیز و اقارب اور غرباء میں گوشت تقسیم کرنے نکلے ہیں۔

ملک بھر میں بے شمار شہریوں  نے بار بی کیو کا اہتمام کیا، خواتین کی جانب سے گھروں پر قربانی کے جانور کی کلیجی کے علاوہ مختلف چٹ پٹے پکوان بنائے گئے اور گھر والوں اور آنے والے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

دوسری جانب ماہرین صحت نے عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانوں پر ہاتھ ذرا ہلکا رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں، کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں، گھی، تیل اور تیز مصالوں سے ذرا فاصلہ رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے