اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 310 افراد نے حج کی سعادت حاصل کی: سعودی حکام

28 May 2026
28 May 2026

(ویب ڈیسک) سعودی حکام نے بتایا کہ رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 310 افراد نے حج ادا کیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026ء میں حجاج کی کل تعداد 17 لاکھ 7 ہزار 310 (1.7 ملین) تک پہنچ گئی، یہ تعداد گزشہ برس سے 2.04 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرون مملکت سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آئے جبکہ داخلی حجاج جن میں شہری اور رہائشی شامل ہیں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 رہی۔

اتھارٹی کا مزید کہنا ہے اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج کی مجموعی تعداد میں مرد 8 لاکھ 93 ہزار 396 جبکہ خواتین کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 رہی ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 85 ہزار 729، بری راستے سے 54 ہزار 429 جبکہ بحری راستے سے 6 ہزار 497 حجاج سعودی عرب پہنچے، بیرون مملکت سے آنے والے حجاج کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ 88 ہزار 700 حجاج نے مکہ روٹ انیشیٹو سے فائدہ اٹھایا، حج آپریشنز کیلئے کام کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 70 ہو گئی تاہم رضا کاروں کی تعداد میں تقریبا 22 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، یہ تعداد 34 ہزار 540 سے کم ہو کر 26 ہزار 701 ہو گئی۔

واضح رہے محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے