اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مضبوط ایمان اور مثبت سوچ انسان کی زندگی بدل سکتی ہے، ابرار الحق

28 May 2026
28 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار، سماجی کارکن اور سیاستدان ابرار الحق نے مایوسی کا شکار نوجوان نسل کو امید اور یقین کا طاقتور پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ سے ہمیشہ بڑی چیزیں مانگنی چاہئیں کیونکہ وہ ناممکن کو ممکن بنانے کی قدرت رکھتا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ابرار الحق  نے پاکستان کی نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زی کو درپیش مشکلات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات، کم ہوتے مواقع اور بڑھتی بے یقینی نے نوجوانوں کو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے، بہت سے نوجوان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں جبکہ کئی پہلے ہی بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

ابرار الحق  نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ سے بڑی چیزیں مانگو، میں  نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آج میں اس مقام پر ہوں گا، لیکن اللّٰہ  نے مجھے کچھ نہ ہونے سے ایک سٹار بنا دیا، اللّٰہ آپ کو بہترین عطا کرنے کی قدرت رکھتا ہے، بس یقین مضبوط ہونا چاہئے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ مضبوط ایمان اور مثبت سوچ انسان کی زندگی بدل سکتی ہے اور نوجوانوں کو مایوسی کے بجائے امید اور محنت کا راستہ اپنانا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے