اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے موجودہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرکے عوام سے مذاق کیا ہے، لیاقت بلوچ

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران طبقوں نے ہمیشہ ملک کیلئے موجود اچھے امکانات کو ضائع کیا، جس کے باعث عوام مسلسل معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ  نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کمی عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 250 روپے فی لٹر ہونی چاہئے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو چکی ہے اور بیشتر شہری صرف ونڈو شاپنگ تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، حکمران طبقہ عوام کو صرف جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لیاقت بلوچ  نے توانائی بحران کو قومی معیشت کیلئے “موت کا پروانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعت، تجارت اور گھریلو صارفین سب شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ کیلئے دوبارہ جنگ کرنا ممکن نہیں، اس لئے اسے ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کی راہ اختیار کرنا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے