اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصری شاہ پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) مصری شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک جھپٹا مار اور موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے وارداتوں کے بعد فرار ہونے کیلئے چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے، چند روز قبل بھی ملزمان  نے ایک خاتون سے پرس چھیننے کی واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس  نے کارروائی عمل میں لائی۔

ایس پی سٹی عاطف امیر  کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس اور شناخت کیا گیا، گرفتار ملزمان میں بلاول اور ہارون شامل ہیں، جو راہ چلتی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان گلی محلوں میں پیدل جبکہ مرکزی شاہراہوں پر موٹرسائیکل اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے تین موٹرسائیکلیں، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے