اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں چالان ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا انوکھا اقدام

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے کیے گئے اقدام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک پولیس نے بیرئیر لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روکنا شروع کر دیا۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث کینال روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے، دفاتر جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اچانک بیرئیر لگانے سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا بلکہ روزمرہ معمولات بھی شدید متاثر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے