اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: کلین انرجی منصوبے تیز کرنے کا فیصلہ

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں ویسٹ ٹو انرجی، بائیو گیس اور سولرائزیشن منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں آذربائیجان کی طرز پر جدید ویسٹ ٹو انرجی اور بائیو گیس منصوبوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اجلاس کے دوران سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے میں سولرائزیشن اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ گجر کالونی لاہور میں کاربن کیپچر اور بائیو گیس منصوبوں کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی مویشی منڈیوں اور کیٹل کالونیز میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کی تجویز بھی زیرِ بحث آئی۔

 صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب کو کلین اور سمارٹ انرجی ماڈل کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے اور عوام کو سستی بجلی اور ماحول دوست توانائی نظام کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ویسٹ ٹو انرجی، بائیو گیس اور دیگر جدید منصوبوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ آذربائیجان نے پنجاب میں ویسٹ ٹو انرجی، سولرائزیشن اور بائیو گیس منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے