اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلات کی کٹائی اور ماحول کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے محکمہ جنگلات پنجاب کو غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ اور ترسیل کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اٹک فاریسٹ ڈویژن کی کارروائی میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی لکڑی برآمد کر کے متعلقہ گاڑی تحویل میں لے لی گئی جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اسی طرح لیہ فاریسٹ ڈویژن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں  لے لی۔

کارروائی کے دوران 13 قیمتی لکڑی کے لاگز برآمد کیے گئے جبکہ گاڑی ضبط کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ جنگلات کی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، حکام کے مطابق لیہ اور اٹک فاریسٹ ڈویژن کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے