20 May 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے پاسکو سے خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق آٹے کے لیے پاسکو سے خریدی گئی گندم تازہ استعمال کے لیے کم موزوں قرار دی گئی ہے، دستاویزات کے مطابق پاسکو سے اب تک 99 ہزار 400 میٹرک ٹن گندم اٹھائی جا چکی ہے اور مزید 12 ہزار میٹرک ٹن گندم اب بھی باقی ہے۔
دستاویزات کے مطابق پاسکو سے 4150 روپے فی من کے حساب سے مہنگی گندم خریدی گئی جبکہ حکومت کو گندم پر 8 ارب 62 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑی۔
ذرائع کے مطابق پاسکو سے گندم کی خریداری کا ماڈل مہنگا رہا، مستقبل میں گندم کے وافر ذخائر کو استعمال کیا جائے گا، پنجاب حکومت گندم 2026 کے تحت فلور ملوں کو گندم کا اجراء کرے گی جبکہ ستمبر سے مارچ تک گندم کی مرحلہ وار فراہمی کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
