اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ پر سری پائے جلانے اور بھوننے پر پابندی عائد

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے اور بھوننے پر سخت پابندی نافذ ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سے شدید ماحولیاتی آلودگی اور زہریلا دھواں پیدا ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔

حکام نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے