اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کے ویژن کی بدولت پنجاب دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنا چکا ہے:عظمیٰ بخاری

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ورلڈ اربن فورم کے شرکاء نے مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فورم کے شرکاء کو اپنی حکومت کے تاریخی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق “اپنی چھت اپنا گھر”، “ستھرا پنجاب”، “ماڈل ویلج” اور “صاف پانی” جیسے منصوبوں کو فورم میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عالمی توجہ حاصل کرنے والے منصوبوں کی تکمیل باعثِ فخر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کے ویژن کی بدولت پنجاب دنیا کے کئی ممالک میں اپنی منفرد پہچان بنا چکا ہے اور صوبے میں عالمی معیار کے ترقیاتی ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کم ترین عرصے میں سب سے زیادہ منصوبے مکمل کرنے کا اعزاز بھی مریم نواز کو حاصل ہوا ہے جبکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار ہی ورلڈ فورم پر اصل پہچان بنا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے