اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری کے میڈیکل میں غفلت، ایس ایچ او، محرر اور تفتیشی افسر معطل

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) شہری کے میڈیکل میں غفلت پر ایس ایچ او، محرر اور تفتیشی افسر معطل کر دیئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  کی دو مختلف اوقات میں کھلی کچہریاں، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، لڑائی جھگڑے میں شہری کی پسلی ٹوٹنے اور بروقت میڈیکل نہ ہونے کی شکایت پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے احکامات کے باوجود میڈیکل میں تاخیر پر ایس ایچ او، محرر اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او نواں کوٹ، محرر اور تھانیدار کو پولیس لائنز کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری اور میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو مغرب کے بعد تھانے نہ بلایا جائے، خواتین سے متعلقہ معاملات میں خاتون پولیس افسر کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے، خاتون پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کو فوری انکوائری، واقعہ کی تصدیق اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

کھلی کچہریوں میں وراثتی تنازعات، کرایہ داری، لین دین، فراڈ اور دیگر شہری مسائل سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں، شہریوں کے مسائل تھانوں کی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، افسران کو ہدایت کردی گئی، فیصل کامران نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز روزانہ شام 03 سے 05 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے، تھانوں میں شنوائی نہ ہونے کی صورت میں شہری دوپہر 01 سے 03 بجے تک براہِ راست میرے دفتر آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے