اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پابندی کے باوجود پتنگ بازی، جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں مزید جواب طلب

21 May 2026
21 May 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں مزید جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بسنت کے خاتمے کے باوجود شہر میں غیر قانونی پتنگ بازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

دورانِ سماعت ہوم سیکرٹری نے عدالت میں تازہ رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق بسنت کے دوران مختلف حادثات میں درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تاہم بسنت کے دوران 53 افراد ہلاک ہوئے، کرنٹ لگنے سے 3، درختوں سے گر کر 2 جبکہ چھتوں سے گرنے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کیمیکل ڈور کے استعمال سے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات میں 65 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، عدالت نے کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا، جبکہ درخواست گزار کے وکیل سے بھی جواب الجواب مانگ لیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بسنت کے دوران کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی ضبطی، محفوظ رکھنے کے مقامات، درج مقدمات، گرفتاریوں اور سزاؤں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے