اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 40 تولہ سونا اور نقد لوٹ کر فرار

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جہاں دو مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکوؤں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور اطمینان سے گھر کی الماریوں کی تلاشی لیتے رہے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان گھر سے تقریباً 40 تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔ واردات مکمل کرنے کے بعد دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے