اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی مبینہ پولیس مقابلوں پر رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

21 May 2026
21 May 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی (CCD) کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ پولیس مقابلوں اور زیر حراست ملزمان پر تشدد سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ 2022 سے لے کر 30 اپریل 2026 تک کے عرصے پر مشتمل ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں اور زیر حراست ملزمان پر تشدد کے مجموعی طور پر 364 انکوائری کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے۔

صوبہ وار تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 266 انکوائریاں موصول ہوئیں، جن میں سے 19 مقدمات درج کیے گئے، اسلام آباد میں 15 انکوائریوں میں سے 6 مقدمات درج ہوئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں 48 انکوائریوں کے نتیجے میں 6 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں 2 انکوائریاں سامنے آئیں اور دونوں پر مقدمات درج ہوئے، تاہم سندھ میں پولیس اہلکاروں کے خلاف 33 انکوائریاں ہوئیں جن میں سے 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ سی سی ڈی کے قیام کے خلاف دائر درخواست کو خارج کیا جائے، کیس کی سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کی، جبکہ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے سی سی ڈی کے قیام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے