اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کینال روڈ پر لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند، 1469 کیخلاف کارروائی

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) کینال روڈ پر لوڈر رکشوں ،چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند ہے، خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی جانب سے 1469 رکشوں کیخلاف کارروائی گئی گئی ہے۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کینال روڈ پر رکشوں کا داخلہ بند کیاگیا، دو روز میں خلاف ورزی پر 1143 چنگ چی رکشوں ،326 لوڈر رکشوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

کینال روڈ پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 419 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی، کینال روڈ پر لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ روکنے کیلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی  نے کہا ہے کہ لوڈر رکشوں  نے اِنتہائی خطرناک انداز لوڈنگ کی ہوتی ہے، لوڈر رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں جو بے ہنگم ٹریفک اور سلوموونگ کا باعث بنتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے