20 May 2026
(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقے حسین چوک میں واقع طیبہ جیولرز میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں ماسک پہنے خاتون مبینہ طور پر 42 لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی لے اڑی۔
دکان مالک عاطر عثمان کے مطابق خاتون نے اصلی ہیرے کی انگوٹھی اٹھا کر اس کی جگہ نقلی انگوٹھی رکھ دی، واردات کے دوران خاتون کو دو کالز بھی موصول ہوئیں جبکہ اس نے سٹاف کو باتوں میں الجھائے رکھا اور جلدی کا بہانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
