اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کامیاب آغاز

21 May 2026
21 May 2026

(ویب ڈیسک) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی راؤنڈ کے میچز جیت لیے۔

بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز نے انڈونیشیا کے رضکا سلیمان کو تین ۔ صفر سے ہرایا، 27 منٹ جاری رہنے والے میچ میں عبداللہ کی جیت کا سکور 11-1, 11-3, 11-5 رہا۔

انڈر 17 میں عمیر عارف اور نعمان خان نے کامیابی حاصل کرلی، عمیر عارف نے تھائی لینڈ کے پیماوات پونسیریپوک کو 20 منٹ میں تین ۔ صفر سے ہرایا۔

نعمان خان نے چین کے لیاو زونگیو کو 18 منٹ میں 11-3, 11-3, 11-4 سے آؤٹ کلاس کیا، بوائز انڈر 15 میں سہیل عدنان نے الیگزینڈر موراٹیڈس کو 11 منٹ میں زیر کردیا۔

سہیل عدنان کی جیت کا سکور 11-2, 11-1, 11-2 رہا، بوائز انڈر 13 میں مصطفیٰ خان نے جوزیف چینگ کو اسٹریٹَ گیمز میں شکست دی۔

گرلز انڈر 15 میں ماہنور علی اور سحرش علی نے کامیابی حاصل کرلی، ماہنور نے اینا اوگے اور سحرش نے ژو چینکسوان کو شکست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے