اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک : لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف سمیت اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ بڑھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل بھی سنیں اور سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر ان کے مسائل معلوم کرکے ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے