اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ کے پنشنرز کی ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی سے ملاقات

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوگان کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل PSB جناب محی الدین احمد وانی سے ملاقات کی اور انہیں پنشن کی بروقت ادائیگی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

 1984 میں PSB کی جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی نے پنشن سکیم اور ریگولیشنز کی منظوری دی جبکہ 2008 میں وزارتِ کھیل نے اس سکیم کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے باقاعدہ نافذ کیا۔

اس کے تحت PSB 2006 سے اپنے محدود وسائل سے پنشن کی ادائیگی کر رہا ہے اور اس وقت 250 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین اور 42 فیملی پنشنرز اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وفد نے یہ بھی واضح کیا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں کنٹریبیوٹری پروویڈنٹ فنڈ (CPF) کا اطلاق ممکن نہیں رہا کیونکہ مارچ 2006 کے بعد اس کی کٹوتیاں بند ہو چکی ہیں، لہٰذا کسی متبادل نظام کا فوری اطلاق عملی طور پر مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے وفد کی گزارشات توجہ سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ پنشنرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے، اس ضمن میں مثبت پیش رفت جلد سامنے لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے