اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان

20 May 2026
20 May 2026

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے ہاتھوں دونوں ٹیسٹ میچز میں بدترین شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود بنگلا دیش سیریز ہارنے کے بعد دل برداشتہ ہو گئے ہیں، خیال رہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقیدکا سامنا ہے۔

شان مسعود دسمبر 2023ء میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بنے اور شان مسعود کی زیرقیادت پاکستان 16ٹیسٹ کھیلا جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 437 رنز کے تعاقب میں 358 رنز بنا کر 78 رنز سے تاریخی شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے