اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلیک میلنگ اور بچوں کے آن لائن جنسی استحصال میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بلیک میلنگ اور کم عمر بچوں کے آن لائن جنسی استحصال میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور 2 سمیں برآمد کر کے فارنزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے اور اس کی قابلِ اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں کاشف علی نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ واٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور ویڈیوز کے تکنیکی تجزیے کے بعد ملزم کو عارف والا سے حراست میں لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز تیار کرنے کا معاملہ ٹریس کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم حسام شاہد کم عمر بچوں کی ویڈیوز بنا کر اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے پرائیویٹ فولڈر میں محفوظ کرتا تھا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ڈیجیٹل ٹریسنگ کے بعد ملزم کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور بچوں کا آن لائن استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے