اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کو ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنا ہے، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبروں سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے زیرِ استعمال ہوں، تاکہ انہیں اکاؤنٹس تک رسائی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی صارفین کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کے بعد شروع کی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر فعال یا منسوخ شدہ موبائل نمبرز ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کسی دوسرے صارف کو جاری کئے جاسکتے ہیں، ایسی صورت میں پرانے نمبر کے مالک کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے غلط استعمال یا اس تک غیر مجاز رسائی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص اپنا موبائل نمبر استعمال کرنا چھوڑ دے یا اس کی سم غیر فعال ہوجائے اور بعد میں وہی نمبر کسی دوسرے شخص کو جاری کر دیا جائے تو پرانے نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ کی سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اسی خطرے کو کم کرنے کیلئے پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے موبائل نمبرز اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور اگر ان کا موبائل نمبر بند ہوچکا ہے یا وہ اسے استعمال نہیں کر رہے تو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی فعال نمبر پر منتقل کر لیں۔

جن صارفین نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیا ہے، انہیں واٹس ایپ میں موجود ’چینج نمبر‘ کا فیچر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنا موجودہ اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ تک رسائی برقرار رکھنے اور پرانے نمبر سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل نمبر تبدیل کرنے یا سم کا استعمال ترک کرنے کی صورت میں بروقت اقدامات کرنا ضروری ہے تاکہ صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس سے منسلک نمبروں کی جانچ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے زیرِ استعمال نمبر فعال اور ان کے کنٹرول میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے