19 May 2026
(لاہور نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت جاری ہے، بابر اعظم کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فہیم اشرف اور حسین طلعت کے لیے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، جبکہ محمد رضوان کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ قومی ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کیمپ شروع کرے گی جہاں ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔
