اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، ناروا سلوک پر 4 ایم سی ایل اہلکار معطل

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ناروا سلوک کے معاملے پر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے حکم پر فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے چار اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے معطل اہلکاروں کو ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل اور ڈائریکٹر انکوائریز کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ وقار پر سمجھوتہ کرنے والے عملے کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی اڈہ واقعے پر فوری ایکشن ادارے کی شفافیت کا ثبوت ہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے