اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران دفعہ 144 نافذ

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق بدھ 27 مئی سے منگل 2 جون تک ہوگا، جاری کردہ احکامات کے تحت عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہولز، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ احکامات ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت جاری کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہپابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے، مذکورہ سرگرمیاں عوامی تحفظ اور صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور شہریوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے