اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 22مئی کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلان

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے مہنگی پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کیخلاف 22مئی کو مسجد شہدا مال روڈ لاہور پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

مہنگی پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی لاہور  نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس کی صدارت امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی جبکہ حلقہ لاہور ذمہ داران، ضلعی نظم و قیم زون اور ناظمین شعبہ جات بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیاسی امور، نوجوانان، ناظمین حلقہ جات اورصدور عوامی کمیٹیاں ، شعبہ جات ، جے آئی یوتھ لاہور کے ذمہ داران  بھی شریک ہوئے، اجلاس میں 22 مئی کو لاہور میں ہونے والے بڑے احتجاج پر مشاورت کی گئی ۔ مشاورت کے بعد ضیاء الدین الدین انصاری  نے بڑے احتجاج کاا علان کردیا ۔

اجلاس میں ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ 22مئی کو مسجد شہداء مال روڈ ہر احتجاج ہو گا جس میں تمام اضلاع، کارکنان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے