اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں برڈ ہیزرڈ کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پنجاب بھر میں برڈ ہیزرڈ کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے لاہور ایئرپورٹ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، پی اے اے کے مطابق اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کی، جبکہ لاہور ایئرپورٹ مینیجر اور مینیجر ایئرسائیڈ سمیت متعلقہ حکام  نے شرکت کی، اجلاس میں برڈ ہیزرڈ کے خطرات کو ختم کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

حکام  نے خطرناک مقامات کے خاتمے کیلئے تین روز کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے تمام اداروں کو قبل اور بعد کی تصاویر جمع کرانے کی ہدایت کی، اجلاس میں مویشی باڑوں، پرندوں کے گھونسلوں اور کھلے کچرے کے ڈھیروں کو فوری ختم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق لیزر لائٹس اور عید کے دوران کچرے و ویسٹ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سیکشن 144 نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف کو فوری ڈی نیسٹنگ اور درختوں کی ٹریمنگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ کھلے کچرا ڈمپ فوری ڈھانپنے اور غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹس ختم کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلے کچرے میں ملوث افراد اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف جرمانے اور مقدمات درج کئے جائیں گے، پی اے اے  نے لاہور ماڈل کو پنجاب کے دیگر ایئرپورٹ شہروں میں بھی نافذ کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ محفوظ فضائی آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے