اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں: ریلویز کا 8 ٹرینیں عارضی بند کرنے کا فیصلہ

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے بڑھتے فیول اخراجات اور کم مسافروں کی تعداد کے باعث 8 ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرینوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا جبکہ یہ فیصلہ فیول اخراجات میں بچت لانے کیلئے کیا گیا ہے، بند ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، ماروی ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریس، موئن جو دڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق آپریشنل اخراجات بڑھنے کے باعث ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاہم حالات بہتر ہوتے ہی انہیں دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے