اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مویشی منڈیوں، بیوپاریوں کی سکیورٹی کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی سرویلنس پلان نافذ کر دیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق مویشی منڈیوں اور بیوپاریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں مویشی منڈیوں اور گردونواح کی 24 گھنٹے ورچوئل پٹرولنگ جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں اضافی پورٹ ایبل 4G کیمروں کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سیف سٹی حکام کے مطابق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی نشاندہی پر فیلڈ فورس کو فوری الرٹ جاری کیا جا رہا ہے جبکہ ڈرونز کے ذریعے مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک انتظامات کی بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں، بیوپاریوں اور خریداروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے