19 May 2026
(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈالے میں اسلحہ لے کر گھومنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک گاڑی، 3 رائفلیں، ایک پستول اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مشکوک انداز میں علاقے میں گھوم رہا تھا جس پر اسے روک کر تلاشی لی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا اور کس مقصد کیلئے استعمال ہونا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
