(لاہور نیوز) شہر میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، رواں سال شہر کے مختلف تھانوں میں قتل کے 76 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جبکہ اقدام قتل کے 145 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی واردات سٹی ڈویژن میں پیش آئی ہیں جبکہ اعداد و شمار کے مطابق قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 19،19 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کینٹ ڈویژن میں قتل کے 18 مقدمات درج ہوئے۔
سٹی ڈویژن میں قتل کے 10 مقدمات، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 7 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں قتل کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اقدام قتل کے مقدمات میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 35 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔
اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 32، سٹی ڈویژن میں 28، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22 اور صدر ڈویژن میں 20 مقدمات درج کیے گئے۔ سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کی 8 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
