18 May 2026
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 193.1 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، اٹک، کراچی، سنگجانی، پشاور اور دالبندین میں کی گئیں، جہاں منشیات سمگلنگ اور فروخت میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 141 کلو 500 گرام افیون، 51 کلو 600 گرام چرس جبکہ 1.3 کلوگرام زینیکس گولیاں برآمد کی گئیں۔
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
