اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکاروں اور خواجہ سراؤں کیخلاف شہری کو مبینہ طور پر لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گی۔

پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی بلال احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے خواجہ سرا ماہی، خوشی اور کشمالہ  نے ٹریپ کر کے ایک کوارٹر میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں واش روم میں بند کر دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب متاثرہ شہری کو واش روم سے باہر نکالا گیا تو وہاں چار پولیس اہلکار موجود تھے، الزام ہے کہ اہلکاروں نے شہری سے 11 ہزار روپے رشوت لی اور بعد ازاں اسے چھوڑ دیا۔

مقدمے میں پولیس اہلکاروں وقاص، سلیمان، عمیر اور عرفان سمیت خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خواجہ سرا موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے