اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کی میڈیکل سکریننگ لازم قرار

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈرائیورز کے لیے مخصوص میڈیکل سکریننگ کاؤنٹرز قائم کرنے کی درخواست کر دی۔

سی ٹی او لاہور نے سروسز ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال میں میڈیکل اسکریننگ کاؤنٹرز قائم کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ڈرائیورز کی میڈیکل فٹنس انتہائی ضروری ہے۔ کمزور نظر، رات کے وقت کم دکھائی دینے اور رنگوں میں فرق نہ کر پانے کی صلاحیت متاثر ہونے کے باعث ٹریفک حادثات پیش آ سکتے ہیں۔

مجوزہ میڈیکل اسکریننگ کاؤنٹرز پر ڈرائیورز کی بینائی، کلر بلائنڈنس، نائٹ بلائنڈنس اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے جائیں گے، سی ٹی او لاہور نے بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر موبائل میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ ڈرائیورز کی طبی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طبی طور پر نااہل ڈرائیورز کی نشاندہی ممکن ہوگی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے ذریعے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے