اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیروزپور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل دیوار سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) فیروزپور روڈ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سلیم  کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور کے علاقے نشتر کالونی کا رہائشی تھا، سلیم سروس روڈ پر موٹرسائیکل چلا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سڑک کنارے موجود دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سلیم شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس  نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے