اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصری شاہ: ٹیلر ماسٹر کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) مصری شاہ کے علاقہ میں گھر میں گھس کر ٹوکے کے وار سے ٹیلر ماسٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان واردات کے بعد موقع پر ٹوکہ چھوڑ کر فرار ہو گئے مقتول کی شناخت 60 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی ہے جو بے اولاد اور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی بیوی چند سال قبل وفات پا چکی تھی۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے،  پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے