اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عیدالاضحیٰ سکیورٹی پلان، ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت اجلاس

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ سکیورٹی پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی آپریشنز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر میں امن و امان، شہریوں کے تحفظ اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مویشی منڈیوں، عیدگاہوں، بازاروں، تفریحی مقامات اور شہر خاموشاں کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی، مشکوک افراد کی نگرانی اور اہم شاہراہوں، پارکوں و عوامی مقامات پر پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے خواتین کیلئے فرینڈلی پولیسنگ اور خصوصی پٹرولنگ سکواڈز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی اُنہوں نے منشیات فروشوں، آئس سپلائرز اور سٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کو عید تعطیلات کے دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کے ساتھ کالعدم تنظیموں، مشکوک افراد اور غیرقانونی کھال کیمپوں پر کڑی نگرانی رکھنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس میں غیرملکی باشندوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے.

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے