اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ: لاہور پولیس کا مویشی منڈیوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان جاری

18 May 2026
18 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس نے مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ، شہر بھر میں 6 منظور شدہ مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق سگیاں روڈ سوئی گیس دفتر شاہدرہ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ چھبیل، برکی روڈ نزد پیراگون سٹی، ایل ڈی اے سٹی کاہنہ کاچھا، شاہ پور کانجراں اور رائیونڈ حویلی مرکز کے مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بیوپاریوں اور خریداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ منظور شدہ مقامات کے علاوہ کہیں بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں  نے واضح کیا کہ رہائشی علاقوں اور شاہراہوں پر غیر قانونی مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس قائم کرنے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور  نے جعلی کرنسی کے ذریعے شہریوں اور بیوپاریوں کو لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے جیب تراشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مویشی منڈیوں اور گردونواح میں پٹرولنگ، ناکہ بندی اور پولیس نفری میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ بلال صدیق کمیانہ نے سی ٹی او لاہور کو منڈیوں کے اطراف بہترین ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے